آسٹریلوی حکومت کے فیصلے پر ہندوستان کی تشویش
ہندوستان کے وزیر اعظم نے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے ویزا قانون پر نظرثانی کئے جانے کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرنبل سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ورک پرمٹ قوانین پر نظرثانی کے فیصلے اور ہندوستانی محنت کشوں پر، اس کے مربت ہونے والے اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے میں مشکلات دور کرنے اور اشتراک عمل جاری رکھے جانے سے اتفاق کیا-
آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کچھ دنوں قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلوی حکومت نے ورک پرمٹ، عارضی طور پر روکنے اور ایسا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس کی بنیاد پر ورک پرمٹ کے لئے اچھی انگریزی جاننا اور پیشہ وارانہ مہارت ضروری ہو گی-
حکومت ہندوستان نے گذشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے، جو تقریبا امریکی حکومت کے ورک پرمٹ کے سلسلے میں فیصلے کے ساتھ ہی کیا گیا ہے، آزاد تجارت کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے-
امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے ورک پرمٹ جاری کرنے کے سلسلے میں نظرثانی، ہندوستان کے لئے تشویش کا باعث بن گئی ہے-