ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i281666-ہندوستان_کا_ایک_اور_میزائل_تجربہ
ہندوستان کی فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہ

ہندوستان کی فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان امن آنند نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ہندوستان کی جانب سے براہموس میزائل کا کیا جانے والا یہ دوسرا تجربہ ہے۔بدھ کے روز بھی ہندوستان کی فوج نے اپنے دور مار براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ہندوستان کی جانب سے یہ میزائل تجربات اس ملک کی مغربی سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقے میں بیرونی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بعد کئے گئے ہیں۔