سماج وادی لیڈر کا الگ پارٹی بنانے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i281784-سماج_وادی_لیڈر_کا_الگ_پارٹی_بنانے_کا_اعلان
اتر پردیش کی حکومت کے سابق بااثر وزیر شیو پال یادو نے سماج وادی پارٹی سے الگ، ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • سماج وادی لیڈر کا الگ پارٹی بنانے کا اعلان

اتر پردیش کی حکومت کے سابق بااثر وزیر شیو پال یادو نے سماج وادی پارٹی سے الگ، ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

شیو پال یادو نے سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں نئی ​​پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

شیوپال یادو نے اٹاوہ میں صحافیوں کو بتایا کہ نئی پارٹی کا نام سماج وادی سیکولر مورچہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شیو پال یادو نے کہا تھا کہ اکھلیش یادو اپنے والد ملائم سنگھ کو اگر تین ماہ میں پارٹی کی باگ ڈور نہیں سونپتے ہیں تو وہ نیا سیکولر مورچہ بنائیں گے۔

ریاست اترپردیش کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو صرف سینتالیس سیٹیں ملنے کے بعد اس پارٹی کے اندر اکھلیش یادو کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہیں۔

شیو پال کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اکھلیش کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیئے۔

اگرچہ اکھلیش اس سوال پر کہتے آئے ہیں کہ سب سے پہلے اس کے بارے میں پارٹی کا آئین پڑھ لیا جائے اس کے بعد کوئی بات کی جائے۔

شیو پال یادو نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کا نیا مورچہ، سماج وادی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑے گا یا پھر سوشلسٹوں کو ایک چھت کے نیچے لا کر اسے مضبوط بنائے گا۔