کشمیر میں ہندوستانی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i281992-کشمیر_میں_ہندوستانی_فوج_اور_حملہ_آوروں_کے_درمیان_تصادم
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
May ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سری نگر میں سیکورٹی فورس اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ عام شہری اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے-

ہندوستانی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ رات، سیکورٹی فورس پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بڈگام کے قریب ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا-

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حالات، آٹھ جولائی سے ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے سخت کشیدہ ہیں-

آٹھ جولائی کے بعد سے کشمیری مظاہرین پر ہندوستانی سیکورٹی فورس کے حملوں میں اب تک ایک سو پچپن سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں-