ہندوستان میں گرمی کی شدت، 167 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i283444-ہندوستان_میں_گرمی_کی_شدت_167_افراد_ہلاک
جنوبی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر سے ایک سوسڑسٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں گرمی کی شدت، 167 افراد ہلاک

جنوبی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر سے ایک سوسڑسٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں

ہندوستان کےمحکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ کےبعض علاقوں منجملہ بدراچالم، راما گوندام اور نال گنڈا میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے چھیالیس ڈگری تک رہا ہے اور اپریل سے اب تک گرمی کی شدت کے باعث ایک سو سڑسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے اکثر علاقوں میں گذشتہ دنوں میں معمول سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے اور دارالحکومت نئی دہلی کا درجہ حرارت بھی چالیس ڈگری سے زیادہ رہا ہے- دوہزار سولہ میں ہندوستان میں گرمی اور خشک سالی کے باعث تین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے -