ہندوستان: کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ، سات ہلاک
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے نوگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند گروہوں کے حملے میں تین ہندوستانی سیکورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ ہندوستانی سیکورٹی فورس کے آپریشن میں چار علیحدگی پسند مار مارے گئے-
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے کارروائی کرتے ہوئے چار ہتھیار اور کئی دیگر جنگی سازوسامان برآمد کئے-
شمالی کشمیر میں ایل او سی سے ملحقہ کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ہفتہ کو شروع ہونے والا تصادم اتوار کو بھی جاری رہا- ہفتہ کو خود کار ہتھیاروں سے لیس سات دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی تھی-
موقع سے ایک بیگ اور دیگر اشیاء حاصل کرنے کے بعد پورے علاقے میں سخت تلاشی کی مہم شروع کر دی گئی-