ہندوستان: کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ، سات ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i283616-ہندوستان_کشمیر_میں_سیکورٹی_اہلکاروں_اور_علیحدگی_پسندوں_کے_درمیان_جھڑپ_سات_ہلاک
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے نوگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ، سات ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے نوگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند گروہوں کے  حملے میں تین ہندوستانی سیکورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ ہندوستانی سیکورٹی فورس کے آپریشن میں چار علیحدگی پسند مار مارے گئے-

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے کارروائی کرتے ہوئے چار ہتھیار اور کئی دیگر جنگی سازوسامان برآمد کئے-

شمالی کشمیر میں ایل او سی سے ملحقہ کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ہفتہ کو شروع ہونے والا تصادم اتوار کو بھی جاری رہا-  ہفتہ کو خود کار ہتھیاروں سے لیس سات دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی تھی-

موقع سے ایک بیگ اور دیگر اشیاء حاصل کرنے کے بعد پورے علاقے میں سخت تلاشی کی مہم شروع کر دی گئی-