ہندوستان: کشمیر کی کنٹرول لائن پر جاری جھڑپیں، سات ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i283714-ہندوستان_کشمیر_کی_کنٹرول_لائن_پر_جاری_جھڑپیں_سات_ہلاک
ہندوستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپوں میں تین ہندوستانی فوجی اور چار مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشمیر کی کنٹرول لائن پر جاری جھڑپیں، سات ہلاک

ہندوستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپوں میں تین ہندوستانی فوجی اور چار مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے دعوی کیا کہ یہ جھڑپیں اتوار کی رات نوگام کے علاقے میں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے-

ہندوستانی انٹیلیجنس کے ایک اعلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں چار سو سے زیادہ پاکستانی نیم فوجی فعال و سرگرم ہیں اور اس علاقے کی سیکورٹی کی صورت حال بحرانی ہے-

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے رہنما برہان وانی کی موت کے بعد اس علاقے میں جھڑپوں میں شدت آگئی ہے-

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انیس سو نواسی سے جاری بدامنی میں اب تک اڑسٹھ ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں-