ہندوستان، مسئلہ کشمیر کا مستقل حل چاہتا ہے: راج ناتھ سنگھ
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ایک بار پھر جمو و کشمیر کو اپنے ملک کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مشرقی ہندوستان میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمو و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور نئی دہلی، مسئلہ کشمیر کا مستقل راہ حل چاہتا ہے-
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عدم استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے داخلی امور میں مداخلت کر کے کچھ حاصل نہیں ہو گا-
ہندوستان کے وزیر داخلہ کے یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حالات، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے قتل کے بعد گذشتہ آٹھ جولائی سے کشیدگی سے دوچار ہیں-