ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے
Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی پاکستانی و ہندوستانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ببر اور بٹّل سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے پانچ پاکستانی فوجیوں کو ہلاک اور چھے کو زخمی کر دیا ہے-
جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر واقع چوکیوں پر مبینہ طور پر پاکستان نے جمعرات کو مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جنرل انجینئرنگ ریزرو فورس کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں بی ایس ایف کا ایک جوان بھی ہے۔
ہندوستان کے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک سویلین اہلکار بھی مارا گیا جبکہ جی آر ای ایف کا ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔