ہندوستان کا ایٹم بم لے جانے والے میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285106-ہندوستان_کا_ایٹم_بم_لے_جانے_والے_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزا‏ئل پرتھوی دو کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایٹم بم لے جانے والے میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزا‏ئل پرتھوی دو کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ جمعے کی صبح ریاست اڑیسا کے علاقے چاندی پور میں ایک موبائل لانچنگ پیڈ سے کیا گیا۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل اپنا راستہ تبدیل کرکے دشمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے بچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ تین سو پچاس کلومیٹر دور تک مار کرنے والا یہ میزائل اپنے ساتھ ایک ٹن روائتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ پرتھوی دو میزائل کو مائع اورجامد دونوں طرح کے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے۔
ہندوستان نے اس سے پہلے مئی دوہزار سولہ میں پرتھوی دو میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔
پرتھوی دو میزائل ہندوستان کا تیار کردہ پہلا بیلسٹک میزائل ہے۔