کشمیر میں ہندوستانی فوج پر حملہ، کم سے کم ایک ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285268-کشمیر_میں_ہندوستانی_فوج_پر_حملہ_کم_سے_کم_ایک_ہلاک_متعدد_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی فوج پر حملہ، کم سے کم ایک ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

 ہندوستانی ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں نیشنل ہائی وے پر سنیچر کو ہندوستانی فوج کے کارواں پر کئے گئے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے-

اطلاعات کے مطابق ایک اور فوجی اہلکار، جو حملے میں زخمی ہو گیا تھا، اسپتال میں چل بسا- یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوج کا قافلا جموں سے سری نگر جا رہا تھا-

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں شدید طور پر زخمی دو فوجیوں نے دم توڑ دیا اور دیگر زخمی فوجیوں کو علاج کے لئے سری نگر منتقل کر دیا گیا-

پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے کلگام ضلع کے ہلّار میں فوج کی ایک گاڑی پر گولیاں برسائیں-