ہندوستان کا کیو آر سیم میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285396-ہندوستان_کا_کیو_آر_سیم_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان نے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے کیو آر سیم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا کیو آر سیم میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے کیو آر سیم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے-

میزائل کا یہ تجربہ اڑیسہ کے چاندی پور ٹیسٹ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو دن میں بارہ بجکر انتالیس منٹ پر اس کا تجربہ کیا گیا۔
ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اعلی درجے کے اسلحہ جاتی نظام کے مختلف معیار کی جانچ کے لئے یہ تجربہ کیا گیاہے۔

ماہرین کے مطابق اس میزائل سے ہندوستان کا فضائی دفاعی نظام اور مضبوط ہوگا۔

کیو آر سیم پوری طرح سے ملک میں تیار ہونے بہتر صلاحیت کا حامل میزائل سسٹم ہے جو ایک بار فائر کئےجانے کے بعد تیس کلومیٹر کے فاصلے سے اپنے ہدف کو ڈھونڈ کر ایک ساتھ کئی اہداف پر حملہ کرنے کے قابل ہے اور اسے میدانی اور صحرائی علاقوں میں برسرپیکار فوج کی حفاظت کے لئے اسے تیار کیا گیا ہے۔

یہ میزائل نو کلومیٹر تک کی اونچائی پر پرواز کرنے والے طیاروں، ہیلی کاپٹروں، میزائلوں اور کم اونچائی پر پرواز کرنے والے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔