ہندوستان: جموں و کشمیر میں چار مسلح افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285500-ہندوستان_جموں_و_کشمیر_میں_چار_مسلح_افراد_کی_ہلاکت
ہندوستان کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش کو ناکام اور چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں و کشمیر میں چار مسلح افراد کی ہلاکت

ہندوستان کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش کو ناکام اور چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے سے متعلق مسلح افراد کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی کیمپ پر فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا تاہم فوجی کیمپ میں داخل ہونے سے قبل ہی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے چاروں مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔سرینگر سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آنے والے اس واقعے میں ہندوستانی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔