ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کنٹرول لائن پر حملے کی بابت خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج پاکستانی فوج کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحدوں پر حملے کرکے جموں کشمیر کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک بقول ان کے پاکستان کو اپنی سلامتی تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ہندوستان نے پاکستان سے ملنے والی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ہندوستان اور پاکستان دونوں نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے اور مورچے تباہ کرنے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔