ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں کسان مظاہرین پر فائرنگ پانچ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285680-ہندوستان_کی_ریاست_مدھیہ_پردیش_میں_کسان_مظاہرین_پر_فائرنگ_پانچ_ہلاک
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندسور میں کسانوں کےمظاہرے پر پولیس کی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں کسان مظاہرین پر فائرنگ پانچ ہلاک

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندسور میں کسانوں کےمظاہرے پر پولیس کی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ ریاستی حکومت سے  واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والے کسانوں کا مظاہرہ منگل کو بھی جاری رہا اور مظاہرے نے اس وقت تشدد کی شکل اختیار کرلی جب مشتعل مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی - فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے - اس واقعے کے بعد مظاہرین اور زیادہ مشتعل ہوگئے اور حالات بے قابو ہوگئے - صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مندسور میں کرفیو لگادیا گیا ہے- دوسری جانب مندسور میں مظاہرین نے بھی کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی ہے اور ایک ریلوے پھاٹک کو توڑ کراور ریلوے ٹریک کو بھی اکھاڑدیا جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے - واقعے کے فورا بعد ریاستی وزیر اعلی شیوراج سینگھ چوہان نے سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے کسانوں سے جنگ کررہی ہے