ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش میں عیدالاضحی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i296269-ہندوستان_پاکستان_اور_بنگلادیش_میں_عیدالاضحی
ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش میں عید الاضحی آج خاص مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش میں عیدالاضحی

ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش میں عید الاضحی آج خاص مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق  ہندوستان اور پاکستان میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ان  ممالک میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور اللہ کی بارگاہ میں قربانی پیش کی گئی۔

مساجد اور عید گاہوں میں ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی سربلندی، اتحاد و یکجہتی ، مسلم امہ کے مسائل کے حل اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

علمائے کرام نے نماز کے خطبوں میں فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ اپنی ہر دل عزیز چیز کو اللہ کی رضا کے حصول کے لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔