ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i296284-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_پرتشدد_مظاہرے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے عیدالاضحی کے موقع پر وادی کے مختلف علاقوں میں ہندوستان مخالف مظاہرے کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے عیدالاضحی کے موقع پر وادی کے مختلف علاقوں میں ہندوستان مخالف مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کئی مقامات پر ہندوستانی سیکورٹی فورس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے ہندوستان مخالف نعرے لگائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے آنسوگیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
مظاہرین نے کئی مقامات پر پولیس پر پتھراو بھی کیا۔ کلگام کے علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں ایک کشمیری کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
ہندوستان سیکورٹی فورس نے سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت متعدد کشمیری رہنماؤں کو نمازعید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے نظر بند کردیا۔