ہندوستان میں روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کا کام شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i296517-ہندوستان_میں_روہنگیا_پناہ_گزینوں_کی_شناخت_کا_کام_شروع
ہندوستان کی ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی شناخت اور انھیں ملک سے باہر نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کا کام شروع

ہندوستان کی ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی شناخت اور انھیں ملک سے باہر نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے

ہندوستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ امور کرن ریجیجو نے دہلی میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمان ، ہندوستان میں غیر قانونی مہاجر ہیں اور انھیں جلد سے جلد باہر نکالا جانا چاہئے- ہندوستانی سپریم کورٹ میں حکومت کے وکیل توشا مہتا نے منگل کو روہنگیا مسلمانوں کا اخراج روکنے کے لئے روہنگیا پناہ گزینوں کے وکیلوں کی جانب سے ان کے اخراج رکوانے کی درخواست کی مخالفت کی ہے- حکومت ہندوستان کے روہنگیا مسلمانوں کو نکالے جانے کے فیصلے سے میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے ظلم و ستم کا شکار تقریبا چالیس ہزار افراد کو ہندوستان سے نکلنے کا خطرہ ہے - ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ میانمار کے موقع پر حکومت ہندوستان کے اس اقدام سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند بدھسٹوں اور فوجیوں کے پرتشدد اقدامات میں تیزی آجائے گی -