ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے اننتناگ اور بارا مولا علاقوں میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے ایک دوسرے پر حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک عسکریت پسندمارا گیا ہے-
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہفتے کو کشمیر کے ضلع اننتناگ میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورس کے ایک گشتی دستے پر حملہ کردیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اوردو زخمی ہوگئے عسکریت پسندوں نے یہ حملہ اننتناگ میں بس اڈے کے قریب کیا - اس حملے کے بعد عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جو کافی دیر تک جاری رہا - عسکریت پسندوں نے دو دیگر مقامات پر بھی فائرنگ کی ہے - دوسری جانب بارا مولا کے رفیع آباد علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس نے ایک کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا - ہندوستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کم سے کم ایک اور مسلح عسکریت پسند روپوش ہے جس کے خلاف سیکورٹی فورس کا آپریشن جاری ہے - اس سے پہلے سیکورٹی فورس نے اس علاقے میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں آپریشن شروع کردیا تھا -