ہندوستان ، افغانستان فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا: ہندوستانی وزیردفاع
Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
ہندوستان اپنی فوج افغانستان نہیں بھیجےگا۔
ہندوستان کی وزیردفاع نرملا سیتارمن نے امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس سے ملاقات کے بعد نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان، اپنے فوجی افغانستان بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ کے ساتھ افغانستان کی خراب سیکورٹی کی صورت حال، فوجی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور امریکہ سے ایف سولہ جنگی طیاروں کی خریداری جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
امریکہ اس وقت ہندوستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے والا اصلی ملک ہے۔
اس پریس کانفرنس میں امریکی وزیرجنگ نے دہشتگردی کو دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ جیمز میٹس نے ایسے عالم میں دہشتگردی کو خطرہ قرار دیا ہے کہ دہشتگرد گروہ امریکی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں۔