دہشت گردی کے خلاف مہم میں افغانستان کی حمایت پر ہندوستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299081-دہشت_گردی_کے_خلاف_مہم_میں_افغانستان_کی_حمایت_پر_ہندوستان_کی_تاکید
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں افغانستان کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی کو اچھے اور برے میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف مہم میں افغانستان کی حمایت پر ہندوستان کی تاکید

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں افغانستان کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی کو اچھے اور برے میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سید اکبرالدین نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق خصوصی اجلاس میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی و تعاون، پختہ عزائم کا حامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان، افغانستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ سید اکبرالدین نے کہا کہ افغان عوام گذشتہ ایک عشرے کے دوران بری طرح سے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ انھوں نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں شرکت کے لئے صلاح الدین ربانی کے امیدوار بننے پر ان کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سید اکبرالدین نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں میں کسی تفریق کا قائل نہیں ہوا جا سکتا اور نہ ہی ان گروہوں کو اچھے اور برے گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا۔