ہندوستان کی جانب سے پاکستانی بچی کے لئے ویزا جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299097-ہندوستان_کی_جانب_سے_پاکستانی_بچی_کے_لئے_ویزا_جاری
ہندوستان نے پاکستان کی سات سالہ بچی کو علاج کیلئے ویزہ جاری کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے پاکستانی بچی کے لئے ویزا جاری

ہندوستان نے پاکستان کی سات سالہ بچی کو علاج کیلئے ویزہ جاری کردیا ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نےسوشل میڈیا پر بچی کو ویزہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ بچی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
کراچی کی سات سالہ بچی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے ہندوستان جانا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے ایک ماہ کے پاکستانی بچے روحان کوہندوستان میں علاج کے لئے فوری طور پر ویزہ دینے کی ہدایت کے بعد اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے صرف ایک روز میں ویزہ جاری کیا تھا۔
بچی کے بارے میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ اس کے دل سے پورے جسم کو خون کی سپلائی کرنے والی شریان قدرتی طور پر موجود نہیں اور پاکستان میں اس بیماری کا علاج موجود نہیں جس کے بعد بچے کے والدین نے ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا لیکن ہندوستانی ہائی کمیشن نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بچی کے والدین نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے انتہائی جذباتی انداز میں ویزے کے لئے ٹوئٹر پر درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں ان کے بچی کے علاج کے لئے کوئی اسپتال نہیں ہے اور ان کا بچی نہیں جانتا کہ بارڈر کیا ہوتا ہے لہذا اسے بارڈر کی پابندیوں میں نہ جکڑا جائے اور ویزہ جاری کیا جائے۔