حکومت ہند کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی
ہندوستان کی حمکراں جماعت کے ایک سینیر رہنما نے ملک کی اقتصادی صورتحال میں گراوٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مود حکومت نے بڑے نوٹوں کو بند کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس ملک کو بے پناہ مالی نقصان پہنچے گا۔یشونت سنہا نے وزیراعظم نریدر مودی کے اس دعوے کو بھی آڑے ہاتھوں سے لیا کہ وہ شدید غربت کا سامنا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مودی جی پوری ہندوستانی قوم کو اسی غربت سے گزارنا چاہتے ہیں جس سے وہ خود گزر چکے ہیں۔ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بھی مودی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے پہلے ہندوستان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا تھا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک کی شرح نمو میں کمی واقع ہوئی ہے۔