افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات پر تاکید
افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ہندوستان کو افغانستان کا نیچرل پارٹنر قرار دیا ہے
افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب میں کہا ہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ افغانستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ انھوں نے کہا کہ منگل کوافغانستان میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہمیں کتنے سخت سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انھوں نے افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کے منصوبے میں ہندوستان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردانہ حملوں سے ہماری ترقی میں کچھ رکاوٹیں اور وقتی طور پر تعطل پیدا ہوسکتا ہے لیکن ترقی کا سلسلہ مکمل طور پر رک نہیں سکتا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں معیشت کی بہتری کے لئے امن و استحکام کا قیام اس علاقے کے تمام ملکوں کے لئے اہمیت رکھتا ہے ۔ افغان چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن ، استحکام اور اس ملک کی اقتصادی ترقی سے کسی ملک کو نقصان نہیں پہنچے گا۔