افغان چیف ایگزیکٹیو کی ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات
ہندوستان اور افغانستان نے باہمی روابط میں فروغ اور استحکام پر پر زور دیا ہے
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ا فغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے جمعے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط میں مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔افغان چیف ایکزیگٹیو نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں، افغانستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ہندوستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک افغانستان کو متحد، پرامن اور مستحکم بنانے کی کوششوں میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔افغان چیف ایگزیکٹو نے اس سے پہلے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔یاد رہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ جمعرات کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے ۔ انھوں نے جمعرات کو نئی دہلی میں افغانستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک نشست سے خطاب میں افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کے منصوبے میں ہندوستان کے کردار کو قابل تعریف بتایا اور نئی دہلی کو کا بل کا قریبی دوست اور حلیف قرار دیا تھا