ممبئی ریلوے اسٹیشن کے پل پر بھگدڑ درجنوں ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299331-ممبئی_ریلوے_اسٹیشن_کے_پل_پر_بھگدڑ_درجنوں_ہلاک_اور_زخمی
ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • ممبئی ریلوے اسٹیشن کے پل پر بھگدڑ درجنوں ہلاک اور زخمی

ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے ایک پل پر بھگڈر مچنے کے نتیجے میں کم سے ستائیس افرادہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر یہ حادثہ لوگوں کے ہجوم اور تیز بارش کے باعث پیش آیا۔ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر دفتر اور کام پر جانے والے لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ اسٹیشن کے پل پر بھگڈر مچنے کے باعث لوگوں نے نیچے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ  کئی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ممبئی کے ریلوے حکام نے بھگدڑ مچنے کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔