ممبئی ریلوے اسٹیشن کے پل پر بھگدڑ درجنوں ہلاک اور زخمی
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے ایک پل پر بھگڈر مچنے کے نتیجے میں کم سے ستائیس افرادہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر یہ حادثہ لوگوں کے ہجوم اور تیز بارش کے باعث پیش آیا۔ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر دفتر اور کام پر جانے والے لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ اسٹیشن کے پل پر بھگڈر مچنے کے باعث لوگوں نے نیچے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ممبئی کے ریلوے حکام نے بھگدڑ مچنے کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔