افغان صدر کی ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i301936-افغان_صدر_کی_ہندوستان_کے_اعلی_حکام_سے_ملاقاتیں
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اپنے ایک روزہ دورہ ہندوستان میں منگل کی صبح دارالحکومت نئی پہنچے جہاں انھوں نے راشٹر پتی بھون میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔انھوں نے حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اسی طرح وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ان ملاقتوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون نیز دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف مسائل و موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات کافی دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں خوشگوار تعاون بھی جاری ہے تاہم افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے نئی دہلی کا یہ ایک روزہ دورہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن پاکستان کے دورے کے بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔