کشمیر:دوعسکریت پسند ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i302213-کشمیر_دوعسکریت_پسند_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے باند ی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسزاورعسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہو نے والی شدید جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ فوج کاایک اہلکارزخمی ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر:دوعسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے باند ی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسزاورعسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہو نے والی شدید جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ فوج کاایک اہلکارزخمی ہو گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باندی پورہ ضلع میں حاجن علاقے کے میر محلہ میں عسکریت پسندوں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پرسکیورٹی فورسز اور پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس اوجی) نے ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔

جس کے دوران فورسزاورعسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دوعسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔