ہندوستان میں شادی کی ایک تقریب میں دھماکہ،14 ہلاک 17 زخمی
Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
ہندوستان میں شادی ایک تقریب میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک قصبے میں شادی کی تقریب میں یہ دھماکہ، شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں ہوا جس میں چودہ افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔
راجستھان میں رونما ہونے والا یہ حادثہ ریاستی حکومت اور بجلی کے محکمے کے خلاف عوام کے احتجاج کا باعث بنا۔