ہندوستان میں گائیڈیڈ بم کا کامیاب تجربہ
Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت دفاع نے گائیڈیڈ بم کا کامیاب تجربہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ساؤ سے موسوم اس بم کا مشرقی ریاست اوڑیسہ میں چاندی پور کے ساحل کے قریب فضائیہ کی جانب سے کیا گیا جسے پھر نیوی گیشن میں قائم سسٹم سے کنٹرول کر کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
ہندوستان کی وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے اس تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گائیڈیڈ بم ہندوستان کی فضائیہ اور دفاعی تحقیقات و ترقی کے مرکز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔