ہندوستان کا میزائل تجربہ
Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان نے نربھئے نام کے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایٹمی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔
ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نربھئے کروز میزائل ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے اور تین سو کلوگرام تک وارہیڈ لوڈ کر سکتا ہے-
ہندوستان نے نربھئے نامی کروز کا پہلا تجربہ دو ہزار تیرہ میں کیا تھا لیکن دو ہزار چودہ، پندرہ اور سولہ میں اس کا تجربہ ناکام ہو گیا تھا- ہندوستان کے اس میزائل تجربے کے بعد پاکستان نے بھی بابر کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔