نئی دہلی میں سائیبر اسپییس کے موضوع پر پانچویں عالمی کانفرنس
Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
سائیبر اسپییس کے موضوع پر پانچویں عالمی کانفرنس ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کو شروع ہو گئی۔
اس کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک وفد، ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کی قیادت میں نئی دہلی گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کانفرنس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوا۔
سائبر اسپیس کا فروغ، سیکورٹی میں سائبر ٹیکنالوجی سے استفادہ اور سائبیر اسپیس کا ایکو سسٹم اس کانفرنس کے موضوعات میں شامل ہے۔
اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں سائبر ٹیکنالوجی کے پانچ ہزار ماہرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔
ایران کے ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر، اس کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ہی ہندوستان کے حکام کے ساتھ سائبر ٹیکنالوجی میں تعاون کے بارے میں مذاکرات بھی کریں گے۔