ہندوستان: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i304401-ہندوستان_اترپردیش_میں_بلدیاتی_انتخابات
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت سیکورٹی انتظامات میں ووٹنگ ہوئی۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت سیکورٹی انتظامات میں ووٹنگ ہوئی۔

موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقوں اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) بانی ملائم سنگھ یادو کے آبائی شہر اٹاوہ سمیت پچّیس اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح ساڑھے سات بجے پولنگ شروع ہوئی۔
اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہونے کی وجہ سے دوسرا مرحلہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے. اسی طرح ملائم سنگھ یادو کے آبائی شہر اٹاوہ میں ووٹنگ ہونے کی وجہ سے ایس پی کے لیے بھی یہ مرحلہ کافی معنی رکھتا ہے۔ شہر کارپوریشنز کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال کیا جا رہا ہے۔ میونسپلٹی کونسل اور نگر پنچایت کا الیکشن ووٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کا عمل ہندوستان کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران  کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔