ہندوستان: اترپردیش میں مقامی کونسلوں کے انتخابات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i304763-ہندوستان_اترپردیش_میں_مقامی_کونسلوں_کے_انتخابات
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بدھ کو ووٹ ڈالے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں مقامی کونسلوں کے انتخابات

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بدھ کو ووٹ ڈالے گئے۔

ریاست اترپردیش میں بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بدھ کو چھبیس اضلاع میں ووٹ ڈالے گئے-

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے- بدھ کو زیادہ تر مغربی اترپردیش کے اضلاع میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ مشرقی اترپردیش میں مرزا پور، بارہ بنکی اور رائے بریلی میں بھی بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے-

ووٹنگ کے دوران بعض مقامات پر فرضی ووٹ ڈالنے کے شکایتیں بھی موصول ہوئیں اور متعدد مقامات پر ہنگاموں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھائی گئی جبکہ بریلی میں ای وی ایم مشین خراب رہی-

اس درمیان فرضی ووٹنگ کرنے کے جرم میں الگ الگ مقامات پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں عورتیں بھی شامل ہیں- اترپردیش کی بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان پہلی دسمبر کو کیا جائے گا-