گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
ہندوستان کی ریاست گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقے کے 14اضلاع کی 93 سیٹوں پر سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔
جن سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ان میں سے 2012 کے پچھلے الیکشن میں برسر اقتدار بی جے پی نے 52، کانگریس نے 39 اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور آزاد نے ایک ایک سیٹ جیتی تھی۔
گجرات کے چیف الیکٹورل افسر بی بی سوین نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لئے تقریباً دو لاکھ انتخابی اور ایک لاکھ سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 22 برسوں سے بی جے پی کے لئے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل کہے جانے والے اس الیکشن کو جیتنا بر سراقتدار پارٹی کے لئے بے حد ضروری ہے۔ دوسری جانب اپنے وجود کی لڑائی لڑنے والی کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی کو اس میں پارٹی کی جیت سے زبردست فائدہ اور پارٹی کے لئے نئی طاقت مل سکتی ہے۔