ہندوستان میں مضبوط ترین بحری آبدوز کا افتتاح
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i306581-ہندوستان_میں_مضبوط_ترین_بحری_آبدوز_کا_افتتاح
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنے ملک کی قوی ترین بحری آبدوز کا افتتاح کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مضبوط ترین بحری آبدوز کا افتتاح

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنے ملک کی قوی ترین بحری آبدوز کا افتتاح کیا۔

ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی این ایس کالواری سے موسوم اس بحری آبدوز کا افتتاح ہندوستان کے وزیراعظم نے کیا جنھوں نے کہا کہ اس بحری آبدوز کی بدولت ہندوستان کی بحریہ، ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہو جائے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اکیسویں صدی، براعظم ایشیا سے متعلق ہے، کہا کہ حکومت ہندوستان کی پالیسی میں بحری راستے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے یہ بحری آبدوز، فرانس کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے۔