سعودی حکومت امریکی آلہ کار ہے، سید علی شاہ گیلانی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i306665-سعودی_حکومت_امریکی_آلہ_کار_ہے_سید_علی_شاہ_گیلانی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے آل سعود حکام کی کو اسلام اور مسلمانوں کا دشمن قراردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت امریکی آلہ کار ہے، سید علی شاہ گیلانی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے آل سعود حکام کی کو اسلام اور مسلمانوں کا دشمن قراردیا ہے۔

حریت رہنما سیدعلی شاہ گیلانی نے کہاکہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسی منافقانہ ہے اور سعودی حکام فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔
سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ آل سعود خاندان علاقے میں امریکی آلہ کار ہے اور اس کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں ہے۔
حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔
انہوں نے استنبول میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس اور بیت المقدس کے بارے میں اس اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی تعریف کی اور اسلامی ملکوں سے کہا کہ وہ اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر فلسطین اور کشمیر کے عوام کی حمایت کریں اور ان پر ہونے والے مظالم کو بند کرائیں۔