ہندوستان: ممبئی میں آتشزدگی کا سانحہ، بارہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307023-ہندوستان_ممبئی_میں_آتشزدگی_کا_سانحہ_بارہ_ہلاک
ہندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک دوکان میں آتشزدگی کے سانحے میں بارہ لوگوں کی موت ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ممبئی میں آتشزدگی کا سانحہ، بارہ ہلاک

ہندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک دوکان میں آتشزدگی کے سانحے میں بارہ لوگوں کی موت ہو گئی۔

آتشزدگی کا واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری کے ساکاناکی محلے میں پیش آیا جہاں کھانے پینے کی ایک دوکان میں پیر کی صبح آگ لگ گئی-

مقامی ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا- آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے دوکان کے اندر پھنسے لوگوں کو  باہر نکالا تاہم اس سانحے میں بارہ افراد کی موت ہو گئی-

آگ لگتے ہی دوکان کی عمارت منہدم ہونے لگی تھی۔  کچھ لوگ دوکان اور اس کی عمارت میں ہی پھنس گئے جس کی وجہ سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔