ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307337-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_عام_ہڑتال
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مبینہ طور پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک خاتون کے جاں بحق ہو جانے کے خلاف بدھ کو وادی میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے- ہڑتال کی کال متحدہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی- ریاستی دارالحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر شہروں اور قصبوں میں ہڑتال کا پورا اثر رہا - انتظامیہ نے سری نگر کے پائین شہر علاقے کے سبھی تھانوں میں ہر طرح کے مظاہروں کو روکنے کے لئے اگرچہ سخت ترین بندش عائد کی تھی لیکن اس کے باوجود سری نگر اور شوپیاں سمیت جنوبی کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں- انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا جبکہ یسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل بھیج دیا-
دوسری جانب حکام کا کہناہے کہ شوپیاں میں خاتون کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا اور جو بھی اس واقعے میں قصور وار پایا جائےگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی-