لالو یادو چارہ گھپلہ معاملے میں مجرم قرار دئے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307777-لالو_یادو_چارہ_گھپلہ_معاملے_میں_مجرم_قرار_دئے_گئے
ہندوستان میں حزب اختلاف کی ایک اہم جماعت راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے چارہ گھپلے سے متعلق ایک معاملے میں قصور وار ٹھہرایا ہے جس سے ہندوستان کی اندرونی سیاست میں تیزی آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  •  لالو یادو چارہ گھپلہ معاملے میں مجرم قرار دئے گئے

ہندوستان میں حزب اختلاف کی ایک اہم جماعت راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے چارہ گھپلے سے متعلق ایک معاملے میں قصور وار ٹھہرایا ہے جس سے ہندوستان کی اندرونی سیاست میں تیزی آگئی ہے۔

رانچی کی سی بی آئی عدالت نے چارہ گھپلے کے ایک معاملے میں راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالوپرسایادو اور سولہ دیگر افراد کو قصور وارٹھراتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے جس کے بعد ملک کی سیاست گرماگئی ہے۔ لالو پرساد یادو کو جیل بھیجنے کے فیصلے پر ان کے حامیوں نے رانچی اور پٹنہ میں شدید احتجاج کیا اور کہا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ لالو یادو کو اس معاملے میں کیا سزا ہوگی اور کتنے عرصے کی سزا ہوگی ؟ عدالت اس کا اعلان تین جنوری کو کرے گی۔
چارہ گھپلے کا یہ معاملہ غیر منقسم بہار کے دیوگھر ٹریژری سے نواسی لاکھ روپئے غیر قانونی طور پر نکالنے کا ہے۔ عدالت کا فیصلہ سن کر لالویادو حیران ہوگئے تاہم انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مرتے دم تک سماجی انصاف کی لڑائی لڑتے رہیں گے انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر اخلاقی اور نفرت کے جذبات سے مغلوب ہو کر گندا کھیل کھلیتی ہے لیکن میں جھکوں گا نہیں۔