آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کاہنگامی اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307811-آل_انڈیا_مسلم_پرسنل_لاء_بورڈ_کاہنگامی_اجلاس
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرحکومت نے اس سے کوئی مشورہ نہیں کیا ہے اور بورڈ اس معاملے میں وزیرا‏‏‏عظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کاہنگامی اجلاس

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرحکومت نے اس سے کوئی مشورہ نہیں کیا ہے اور بورڈ اس معاملے میں وزیرا‏‏‏عظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کرے گا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو لکھنو میں ہوا جس میں بورڈ کے سبھی اہم رہنما اورممبران نےشرکت کی۔
اجلاس کے بعد بورڈ کے سینیئر رکن سجاد نعمانی نے کہاکہ حکومت نے تین طلاق کے بارے میں بل کے مسود پر بورڈ سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے صدر مولانا رابع حسن ندوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے حکومت اس بل کوپارلیمنٹ میں پیش نہ کرے۔
سپریم کورٹ کے ذریعے تین طلاق کو غیر قانونی قراردیئے جانےکے بعد حکومت نے اس سلسلے میں جلد ہی ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بل تیار کرنے سے پہلے مسلمانوں سے رائے نہیں لی۔
بورڈ کے اجلاس میں شریک مولانا ندیم الواجدی نے بھی کہا کہ ہر چھوٹے بڑے معاملے پرحکومت رائے لیتی ہے لیکن اتنے بڑے مسئلے پرحکومت نے کوئی رائے نہیں لی۔
انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ تین طلاق کے مسئلے پر سماج کو تقسیم کرنےکا کام کررہی ہے۔