ہندوستان میں میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i308435-ہندوستان_میں_میزائل_شکن_سسٹم_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان نے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے اعلان کیا ہے کہ اس نے میزائل حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنس میزائل کو مشرقی ریاست اڑیسہ میں کے ساحل پر خلیج بنگال میں عبدالکلام جزیرے سے کامیابی کے ساتھ فائر کیا ہے۔
ہندوستان کے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا یہ تیسرا کامیاب تجربہ تھا۔ اس سے پہلے یکم مارچ اور گیارہ فروری کو بھی اس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
ہندوستان کے دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم دشمن کے ایٹمی بیلسٹک میزائل کو زمین کی فضا کے اندر اور باہر دونوں سطح پر نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ میزائل دوہزار کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔
ہندوستان نے گذشتہ مہینے بھی براہموس نامی سپر سونک میزائل بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔