حکومت ہندوستان پر،عمرعبداللہ کی تنقید
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سابق حکومتوں کی غلطیوں کو نہ دوہرائے اور کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کے لئے کشمیری گروہوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت نے کشمیر میں امن کی برقراری کا وعدہ کیا ہے مگر اس نے اس سلسلے میں اب تک اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔دوسری حانب کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ہندوستان کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم نہیں کرے گی اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔