ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کا سودا منسوخ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i309253-ہندوستان_اور_اسرائیل_کے_درمیان_ہتھیاروں_کا_سودا_منسوخ
ہندوستان نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے کو منسوخ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  •   ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کا سودا منسوخ

ہندوستان نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے کو منسوخ کر دیا۔

 
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی کے موقع پر ہندوستان نے ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری کے پچاس کروڑ ڈالر کی مالیت کے سودے کو منسوخ کر دیا۔
یہ سودا ایسی حالت میں منسوخ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو آئندہ چند روز میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ہندوستان، اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کرنے والا ایک بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے اسرائیل سے سالانہ ایک ارب ڈالر کے حساب سے ہتھیار خریدے گئے ہیں۔