تاج محل کے چاہنے والوں کے لیے بندشیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i309259-تاج_محل_کے_چاہنے_والوں_کے_لیے_بندشیں
ہندوستان میں ریاست اترپردیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے سیاحتی مقام تاج محل کی حفاظت کے لئے اس نے تاج محل کی سیر کرنے والوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  •   تاج محل کے چاہنے والوں کے لیے بندشیں

ہندوستان میں ریاست اترپردیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے سیاحتی مقام تاج محل کی حفاظت کے لئے اس نے تاج محل کی سیر کرنے والوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کے شہر آگرہ کے سیاحتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب تاج محل دیکھنے والوں کی تعداد کم کر کے یومیہ چالیس ہزار تک کر دیں گے جبکہ خاص مواقع پر تاج محل دیکھنے والوں کی یومیہ یہ تعداد ستّر ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔
تاج محل کے سلسلے میں یہ فیصلہ ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے سفر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے نتیجے میں تاج محل دیکھنے کے لئے ہندوستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ہندوستان کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تاج محل میں اس تاریخی عمارت کو دیکھنے کے لئے ضرورت سے زیادہ سیاحوں کی آمد سے یہ مقام فرسودہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں سیاحوں کے ہجوم کی بنا پر پانچ افراد کی صحت بھی متاثر ہوئی ہے۔
ہندوستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سولہ میں ساڑھے چھے کروڑ لوگوں نے تاج محل کی سیر کی ہے۔