ہند آسیان تعلقات کے فروغ پر زور
ہندوستان کی وزیر خارجہ نے سشما سوراج نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ جہاز رانی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم و تربیت کے میدان میں ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ تین ملکوں تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کے دوسرے مرحلے میں جکارتہ پہنچی ہیں جس کا مقصد ہندوستان اور آسیان کے رکن ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ہندوستان اور آسیان کے درمیان گزشتہ سال تجارتی لین دین کا حجم پنسٹھ ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے جو ہندوستان کی کل تجارت کا بارہ فی صد کے برابر ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا قیام انیس سو سڑسٹھ میں عمل میں آیا تھا۔انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونئی، ویتنام، کمبوڈیا، میانمار اور فلپائن آسیان کے رکن ممالک ہیں۔
امریکہ ، جاپان اور یورپی یونین کے بعد آسیان دنیا کا چوتھا بڑا تجارتی خطہ شمار ہوتا ہے۔