راہل گاندھی کی مودی پر تنقید
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ وزیراعظم مودی کو اپنی اقتصادی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اقتصادی شرح نمو میں بیحد کمی واقع ہوئی ہے اور بجٹ خسارہ بھی پچھلے آٹھ برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر فرقہ پرستی اور لوگوں کو آپس میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں اور وہ ملک میں ہندو ومسلم سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔