راہل گاندھی کی مودی پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i309493-راہل_گاندھی_کی_مودی_پر_تنقید
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی مودی پر تنقید

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ وزیرا‏عظم مودی کو اپنی اقتصادی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اقتصادی شرح نمو میں بیحد کمی واقع ہوئی ہے اور بجٹ خسارہ بھی پچھلے آٹھ برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ راہل گاندھی نے وزیرا‏عظم نریندر مودی پر فرقہ پرستی اور لوگوں کو آپس میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں اور وہ ملک میں ہندو ومسلم سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔